کوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف کا دھرنا، پولیس کا لاٹھی چارج، درجنوں گرفتار

کوئٹہ، ینگ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف کا دھرنا، پولیس کا لاٹھی چارج، درجنوں ...

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ میں حفاظتی کٹس کی عدم فراہمی پر ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے دھرنا دے دیا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا اور درجنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔حفاظتی کٹس کی عدم فراہمی پر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے وزیراعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کیا، مطالبات منظور نہ ہونے پر دھرنا دیدیا۔ احتجاج پر پولیس ایکشن میں آئی اور مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا، درجنوں کو پکڑ کر بکتر بند گاڑیوں میں بند کر دیا گیا اور پھر حوالات منتقل کیا گیا۔پولیس تشدد کے خلاف ینگ ڈاکٹرز نے صوبے بھر میں بائیکاٹ کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا جب تک حفاظتی کٹس فراہم نہیں کی جاتیں دھرنا جاری رہیگا۔کرونا کیخلاف جنگ لڑنے والے ڈاکٹروں نے کراچی میں حفاظتی سامان کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا۔ ینگ ڈاکٹرز نے او پی ڈیز کا بائیکاٹ کر کے بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھیں۔ ان کا مطالبہ تھا کہ حفاظتی سامان فراہم کیا جائے اور سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی تعداد بڑھائی جائے۔

ڈاکٹر احتجاج

مزید :

صفحہ اول -