اسپیشل سروس اورٹرانسپورٹ کوروک نہیں سکتے، ناصر حسین شاہ

اسپیشل سروس اورٹرانسپورٹ کوروک نہیں سکتے، ناصر حسین شاہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر بلدیات، جنگلات و اطلاعات سید ناصرحسین شاہ، صوبائی وزیر برائے تعلیم و محنت سعید غنی اور صوبائی وزیر برائے توانائی امتیاز احمد شیخ نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اسپیشل سروس اورٹرانسپورٹ کوروک نہیں سکتے۔ وہ اس لاک ڈاؤن پر پابندی کروانے کے سلسلے میں عوام اورعلماء کے مشکور ہیں کہ انہوں نے تعاون کیا۔ سید ناصر شاہ نے کہا کہ 253سے زائد لوگ ٹھیک ہوچکے ہیں۔ لیکن یہ امر باعث افسوس ہے کہ کہ ٹیسٹنگ کٹس کی وجہ سے تیزی نہیں دکھاسکیٹیسٹنگ کٹس عالمی مارکیٹ میں بھی دستیاب نہیں اور ہوائی رابطے بندہونے کی وجہ سے بھی سامان تاخیرسے پہنچ رہاہے۔ وزیراعلی سندھ نے پھربھی یوکے سے کٹس منگوائی ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ صنعتوں کے معاملے پروزیراعلی نے کل اجلاس کیاایسی صنعتیں جن کی اندررہائشی کالونی موجود ہے ان کوایس اوپی بننے کے بعد کھولاجائیگا۔ ہم نیاپنی سیاست کوکورنٹائین میں رکھاہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم بحران کاذمہ داراگرسندھ ہے تو کیا پنجاب کیپی میں ہری رام نے جاکر بحران پیداکیابعد میں شکایات کریں گے۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اپوزیشن کے حلیم عادل عامرخان نند کمارسمیت سب سے بات ہوئی ہیسب ہمارے لئے برابر ہیں۔صوبائی وزیر برائے تعلیم و محنت سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت سماجی فاصلوں کی پالیسی پر عمل پیراہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی اداروں سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی مزدور کو نہ نکالیں اور ان کو پوری تنخواہ ادا کریں اور اس سلسلے میں ہیلپ لائن بھی قائم کی ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ کئی فلاحی ادارے راشن بانٹ رہے تھے وہاں رش لگتاتھا اس لئے اس پرپابندی لگائی اب تمام فلاحی ادارے ڈی سی کو درخواست دیں گے۔ ڈپٹی کمشنرز کیپاس فہرستیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راشن تقسیم میں تاخیرکی وجہ ڈیٹا کاموجود نہ ہونا ہے۔ پہلی دفعہ اتنی تعداد میں مستحقین پیداہوئے لوگوں کوامداد کی ضرورت پڑی۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ اسکولزکوکہا ہے لوگوں کوبیس فیصد رلیف دیں لیکن یہ سب کو نہیں دیاجاسکتا۔ وزراء اوراسپیشل اسسٹنٹ کی ڈیوٹی ان کے اضلاع میں لگائی گئی ہے۔ چارسے پانچ وزرایہاں وزیراعلی کی مدد کے لئے کراچی میں ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -