برطانوی وزیراعظم بطوراحتیاط ہسپتال داخل ہوئے،ڈاؤننگ اسٹریٹ

برطانوی وزیراعظم بطوراحتیاط ہسپتال داخل ہوئے،ڈاؤننگ اسٹریٹ

  

لندن(این این آئی)برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو بدستور کرونا وائرس کی علامتوں کا سامنا ہے اور تشخیص کے 10 روز بعد بھی وہ ہسپتا ل میں زیرِ علاج ہیں، تاہم ڈاؤننگ اسٹریٹ(دفتر وزیراعظم) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حکومت کی سربراہی انہیں کے پاس ہے۔ میڈ یارپورٹس کے مطابق برطانوی حکومت کے ذرائع نے بتایا وزیراعظم اب بھی ہسپتال میں موجود ہیں اور رات بھی انہوں نے ہسپتال میں گزا ر ی۔ڈاؤننگ اسٹریٹ کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا اپنے معالج کی ہدایت پر وزیراعظم مزید ٹیسٹ کروانے کیلئے ہسپتال میں داخل ہوئے ہیں، یہ ایک احتیاطی اقدام ہے کیونکہ وزیراعظم کو کرونا وائرس کی تشخیص کے 10 روز گزرنے کے باوجود کرونا وائرس کی علامتوں کا سا منا ہے۔ڈاؤننگ اسٹریٹ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ یہ ہنگامی صورتحال میں ہسپتال میں داخل ہونے کا معاملہ نہیں تھا اور بورس جانسن اب بھی حکومت کی باگ دوڑ سنبھالے ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا سیکریٹری خارجہ ڈومینک راب کووِڈ 19 پر حکومت کے ہنگامی اجلا س کی سربراہی کریں گے۔

برطانوی وزیراعظم

مزید :

صفحہ اول -