سکھر، نجی اسپتال مذبحہ خانہ بن گئے،زچہ و بچہ انتقال کرگئے

سکھر، نجی اسپتال مذبحہ خانہ بن گئے،زچہ و بچہ انتقال کرگئے

  

سکھر(بیورورپورٹ)سکھرمیں نجی اسپتال مذبحہ خانہ بن گئے،زچہ و بچہ انتقال کرگئے،علاج کیلئے داخل کرایا غلط انجیکشن لگا کر مار دیا ہے۔ورثاء کا اسپتال انتظامیہ پر الزام تفصیلات کے سکھر کے علاقے میانی روڈ سکھر کے مکین ارشد یوسفزئی نے سکھر کے نجی اسپتال(مصطفائی اسپتال) انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ پر الزام ایک روز قبل اس نے اپنی حاملہ بیوی شمائلہ کو ڈیلیوری کے سلسلے مین اسپتال داخل کرایا تھا اسپتال انتظامیہ کی جانب سے مناسب دیکھ بھال نہ ہونے اور غلط انجیکشن لگنے کے باعث میری بیوی انتقال کرگئی ہے جو اسپتال انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت ہے انتظامیہ کی مبینہ زیادتی اورمجرمانہ غفلت کی مذمت کرتے ہوئے بالا حکام سے پرزور مطالبہ کرتا ہوں کے اسپتال انظامیہ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاکر مجے انصاف فراہم کیا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -