سکھر، قرنطینہ سینٹر میں مزید 66متاثرین صحتیاب ہو گئے 

سکھر، قرنطینہ سینٹر میں مزید 66متاثرین صحتیاب ہو گئے 

  

سکھر (آئی این پی) سکھرکے قرنطینہ سینٹر سے 66 مریضوں کو صحتیاب ہونے پر انتظامیہ نے انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دے دی۔سکھر قرنطینہ سینٹر کی انتظامیہ کے مطابق قرنطینہ سے صحت یاب ہو کر روانہ ہونے والے 66 افراد کی دو بار ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔انتظامیہ نے بتایا کہ صحت یاب ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ  تمام افراد کو تین کوچز کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔سکھر قرنطینہ سینٹر کی انتظامیہ کے مطابق  ان افراد کا تعلق کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص، مٹیاری، لاڑکانہ، شکارپور اور گھوٹکی سے ہے جب کہ تمام افراد کو گھر پہنچنے کے بعد احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سکھر،قرنطینہ سینٹر 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -