حکومت ایس او پیز طے کر کے کاروبار کرنے کی اجازت دے: صدر فیصل آباد چیمبر 

حکومت ایس او پیز طے کر کے کاروبار کرنے کی اجازت دے: صدر فیصل آباد چیمبر 

  

فیصل آباد (سپیشل رپورٹر)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رانا سکندر اعظم خاں نے کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیدا ہونے والے سنگین معاشی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت تاجروں کیلئے احتیاطی تدابیر پر مبنی ایس او پی تیار کر کے چودہ اپریل کے بعد کاروبار کرنے کی اجازت دے،ورنہ بھوک سے مرنے والوں کی تعداد کرونا سے مرنے والوں سے بھی بڑھ سکتی ہے۔ پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران حکومت نے قابل تعریف اقدامات اٹھائے ہیں جس کی وجہ سے کرونا کی وباء قابو میں رہی لیکن طویل لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی بحران کے اثرات نمایاں ہو رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے فوراً بعد تاجر اور صنعتکار برادری نے بیروزگاروں کی ہر ممکن مدد کی لیکن اب صورتحال یکسر بدل گئی ہے اور طویل لاک ڈاؤن کی وجہ سے دکانداروں کے پاس اپنی ضروریات کیلئے بھی پیسہ نہیں جبکہ حکومت کے وعدے بھی تک پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ سکے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ صورتحال جاری رہی تو اس کی وجہ سے لوٹ مار کا سلسلہ بھی شروع ہو سکتا ہے۔

 فیصل آباد چیمبر

مزید :

پشاورصفحہ آخر -