فیصل آباد،کرونا کا ایک اور مشتبہ مریض رپورٹ آنے سے قبل جاں بحق

فیصل آباد،کرونا کا ایک اور مشتبہ مریض رپورٹ آنے سے قبل جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)فیصل آباد میں کرونا کا ایک اور مشتبہ مریض رپورٹ آنے سے قبل ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ 2بھائیوں کو کرونا وائرس کے شبہ میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ مہندی محلہ کے رہائشی 55سالہ محمد نوید شدید کھانسی اور بخار کی کیفیت میں الائیڈ ہسپتال لایا گیا جہاں طبیعت زیادہ خراب ہونے پر جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں منتقل کر دیا گیا جہاں وہ گذشتہ روز دم توڑ گیا متوفی محمد نوید کی تدفین ریسکیو 1122کے عملے کے مقامی قبرستان میں کی جبکہ گلستان کالونی جی بلاک کے رہائشی افضل کے جڑواں بیٹوں مدثر اور مزمل کو کرونا کے مشتبہ مریض ہونے پر ریسکیو 1122کے عملے نے ہسپتال منتقل کر دیا۔
مریض جاں بحق