پی آئی اے کے جہاز پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے تاشقند اور دو شنبے پہنچ گئے

پی آئی اے کے جہاز پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے تاشقند اور دو شنبے پہنچ ...

  

تاشقند /دوشنبے (این این آئی)پی آئی اے کے جہاز پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے تاشقند اور دو شنبے پہنچ گئے، فلائٹ آپریشن کی بندش ہونے کی وجہ سے دو ہفتوں سے پھنسے پاکستانیوں نے وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے اپیل کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے جہاز پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے تاشقند اور دو شنبے پہنچ گئے، فلائٹ آپریشن کی بندش ہونے کی وجہ سے دو ہفتوں سے پھنسے پاکستانیوں نے وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے اپیل کی تھی انہیں وطن واپس لانے کیلئے انتظامات کی اپیل کی تھی جس پر حکومت پاکستان کی ہدایت پر سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے فلائٹ کے فوری انتظامات کئے پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 9812 دوپہر 2 بجے 148 پاکستانیوں کو واپس لے کر آئے گی جبکہ پی ائی اے کا ایک اور خصوصی طیارہ عراق میں پھنسے 161 پاکستانی لے کر خصوصی پرواز پی کے 9813 کے ذریعے وطن واپس آئیں گے مسافروں نے ایک وڈیو پیغام میں پاکستان حکومت اور پی آئی اے کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے وطن پہنچنے پر تمام مسافروں کا ٹیسٹ لیا جائیگا اور نتیجہ آنے تک 24 گھنٹے کے لئے مقامی ہوٹل میں قر نطینہ میں بھیجا جائیگا،سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک کہتے ہیں کہ پی آئی اے قومی خدمت کے جذبے کے تحت ہمیشہ ایک قدم آگے کھڑی ہوتی ہے۔

پی آئی اے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -