کرونا وائرس کے پیش نظر بجلی اور گیس کی کھپت کم ہوگئی،ندیم بابر
اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی پیٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر موجودہ صورتحال کے باعث بجلی اور گیس کی کھپت کم ہوگئی۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ ایل این جی سمیت گیس کی طلب میں یومیہ ایک ارب مکعب فٹ تک کمی ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گیس کھپت یومیہ 4 ارب مکعب فٹ سے کم ہو کر 3ارب مکعب فٹ تک آگئی ہے، بجلی کی طلب بھی تین سے چار ہزار میگاواٹ تک کم ہوئی ہے۔ندیم بابر نے بتایا کہ اس وقت تک بجلی کی طلب دس ہزار میگاواٹ ہے، عام حالات میں بجلی کی طلب 13سے 14ہزار میگاواٹ تک ہونا تھی۔معاون خصوصی پیٹرولیم نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی طلب میں بھی 50فیصد تک کم ہو چکی ہے۔
ندیم بابر