ٰٖفیصل آباد، ڈاکو لاک ڈاؤن کے باوجود شہریوں سے موٹر سائیکلیں، نقدی لوٹ کر فرار 

ٰٖفیصل آباد، ڈاکو لاک ڈاؤن کے باوجود شہریوں سے موٹر سائیکلیں، نقدی لوٹ کر ...

  

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)فیصل آباد میں لاک ڈاؤن کے دوران بھی ڈکیتی‘راہزنی اور چوری کی 33وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں کے نامعلوم گروہ شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی وطلائی زیورات‘ دو رکشے‘18موٹر سائیکلیں‘ایک درجن سے زائد موبائل فونز‘ مویشی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق نامعلوم ڈاکوؤں نے ارشاد سے 20ہزار‘ موبائل‘ حیدر سے 17ہزار‘ موبائل‘ اجمل‘ عمر‘ ریاض‘ عبدالجبار‘ زاہد‘ فضل الرحمن اور ابوبکر سے نقدی‘ موبائل فون‘ علی‘ طاہر‘واجد‘تابش‘ نیاز‘کاشف‘ طارق‘ حبیب الرحمن اور شہزاد سے نقدی‘موبائل فونز اور موٹر سائیکلیں چھین کر فرار ہو گئے جبکہ نامعلوم چوروں کے گروہ خرم کے گھر‘ ابراہیم اور ارسلان کے مویشی‘ وجاہت کی زمین سے سبزیاں‘ طارق اور شکیل کے رکشے‘رضوان‘بوٹا‘ عمران‘ لیاقت‘حبیب اللہ‘طارق‘ شہزاد‘ قمر اور عزیز کی موٹر سائیکلیں چوری کر کے چلتے بنے۔

فیصل آباد،ڈاکے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -