پیپلز پارٹی کا کوئٹہ میں گرفتار ڈاکٹرز اور سٹاف کی رہائی کا مطالبہ

پیپلز پارٹی کا کوئٹہ میں گرفتار ڈاکٹرز اور سٹاف کی رہائی کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے کوئٹہ میں گرفتار ڈاکٹرز اور سٹاف کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود رہنے والوں سے معافی مانگیں۔ ایک بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری سید نیر حسین بخاری نے کوئٹہ واقعہ پر اپنے رد عمل میں کہا کہ ہمیں تم سے پیار ہے نعرہ کی ”مار“میں ”تبدیلی“شرمناک اقدام ہے، دنیا ڈاکٹرز کی خدمات کی معترف اور حکومت دشمنی کر رہی ہے۔ نیر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا پرزور مطالبہ ہے کہ گرفتار مسیحاؤوں کو باعزت رہا کرکے معافی مانگی جائے، انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔نیر بخاری نے کہا کہ ڈاکٹرز اور سٹاف کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن کے سپاہی شہریوں کی جانیں محفوظ بنانے والوں کا خود کو محفوظ بنانے کا جائز مطالبہ پورا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نے کہا کہ ڈاکٹرز پر لاٹھی چارج نے ثابت کر دیا حکمران بلوچستان کے عوام کو موت کے منہ میں دھکیل رہے ہیں۔ نیر بخاری نے کہا کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ حکمران کرونا وائرس سے لوگوں کی جانیں بچانے کے بجائے لوگوں کی جانیں لینے کے درپے کیوں ہیں؟۔ نیر بخاری نے کہا کہ پوری قوم اور قیادت مہلک وباء کرونا کے خلاف یکجا اور یکسو ہے تاہم حکمران کرونا کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹرز سے لڑ رہی ہے جو افسوسناک ہی نہیں شرمناک بھی ہے  ۔
رہائی کا مطالبہ