وزیر اعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا کے ملازم کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

وزیر اعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا کے ملازم کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(آئی این پی)وزیر اعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا کے ملازم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور کے ویٹر کا ٹیسٹ مثبت آیا،وزیر اعلی ہاس کے51 ملازمین میں سے اب تک23 کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا جبکہ ایک ملازم کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلی ہاس پشاور کے ویٹر عبید حمزہ کا کرونا ٹیسٹ مثبت نکل آیا،عبید حمزہ کی عمر22 سے25 سال کے درمیان ہے،متاثرہ ملازم ورسک روڈ کے علاقے پیر بالا کا رہائشی ہے،وزیر اعلی ہاس کے51 ملازمین میں سے اب تک23 کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا جبکہ ایک ملازم کا مثبت آیا۔دیگر ملازمین کا نتیجہ آنا ابھی باقی ہے۔
ٹیسٹ مثبت

مزید :

صفحہ اول -