حکومت مستقل بنیادوں پر مستحقین کی امداد کو اپنا فریضہ سمجھتی ہے‘ شمیل مرزا
رحیم یارخان(بیورورپورٹ)ممبر ہیومن رائٹس گورنمنٹ آف پنجاب شمیل مرزا نے کہاہے کہ مستحق افراد کو حکومت کسی صور ت تنہا نہیں چھو ڑے گی،کرونار یلیف فنڈ میں (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)
جمع ہو نے والی رقم کی پا ئی پا ئی غر یبو ں اورمستحق افراد میں تقسیم کی جائے گی۔حکومت عارضی نہیں مستقبل بنیادوں پر عوام کی امداد کو اپنا فر یضہ سمجھتی ہے۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیر قیاد ت میں 146کرو ڑ رو پے سے زائد کی لاگت سے ایک لاکھ ستر ہزار مستحق خاندانو ں کو مالی امداد فراہم کی جا چکی ہے یہ سلسلہ ابھی روکانہیں مزید امداد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ انہو ں نے کہاکہ تعمیراتی شعبہ کو صنعت کا درجہ دینے کا اعلان کر کے حکومت نے غیر ملکی صنعت کارو ں کو سرما یہ کاری کی دعوت دے دی ہے غیر ملکی سرمایہ کارو ں کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے ملک معا شی طور پر تر قی بھی کرے گااور بے روز گاری کا خا تمہ بھی ممکن ہو گا۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی کامیاب حکمت عملی کے باعث پاکستان میں کورو نا وائر س کے مر یضو ں میں بہت زیادہ اضا فہ نہیں ہو ا برو قت لاک ڈاؤ ن کے بہتر نتائج حا صل ہورہے ہیں۔انہوں نے اپوزیشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یہ وقت سیاست کرنے اورپوائنٹ سکورنگ کانہیں ہے مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں تعمیری کام کرنا ہونگے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے تمام ادارے آزمائش کی گھڑی میں ملک و قوم کو اس جان لیوا کررونا وائرس سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم بھی اپنی حکومت اور اداروں کا ساتھ دیں تاکہ ہم سب مل کر اپنے ملک و قوم کو اس جان لیوا کررونا وائرس سے بچائیں خطرناک وبائی امراض سے بچنے کیلئے ہمیں اپنے اپنے گھروں میں رہنا ہوگا۔
شمیل مرزا