کپتان نے صرف فیلڈنگ بدلی ہے، تحقیقاتی رپورٹ25اپریل کے بعد آتی تو اچھا تھا،شیخ رشید

کپتان نے صرف فیلڈنگ بدلی ہے، تحقیقاتی رپورٹ25اپریل کے بعد آتی تو اچھا تھا،شیخ ...
کپتان نے صرف فیلڈنگ بدلی ہے، تحقیقاتی رپورٹ25اپریل کے بعد آتی تو اچھا تھا،شیخ رشید

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاکہ کوئی 2گروپ نہیں،کپتان نے صرف فیلڈنگ بدلی ہے، تحقیقاتی رپورٹ25اپریل کے بعد آتی تو اچھا تھا،جو بھی آٹا چینی چور ہو اس کو قرارواقعی سزادی جائے۔

وزیر ریلوے شیخ رشیدنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایوب خان کے خلاف تحریک چینی سے شروع ہوئی تھی ملک کی بدنصیبی ہے کہ بزنس مین سیاست میں آتا ہے پہلی بار عمران خان سیاست میں آیا جس کا کوئی کاروبار نہیں ہے یہ عمران خان کا امتحان ہے ،انہوں نے کہاکہ تحقیقاتی رپورٹ25اپریل کے بعد آتی تو اچھا تھا،کپتان جب چاہے فیلڈنگ بدل سکتا ہے،کوئی 2گروپ نہیں،کپتان نے صرف فیلڈنگ بدلی ہے،ہم نے 40 ٹرینیں تیار رکھی ہوئی ہیں،رمضان کے بعد سیاست میں چہل قدمی اور زوروشور ہوگا۔آخری دنوں میں ایک لاکھ 65ہزار مسافر اٹھائے،چاہتے ہیں ایسا نہ ہوجیسا بھارت میں ہوا،نئے رنگ کی کوچز تمام شہروں کیلئے چلائی جائیں گی ،کوشش ہو گی مسافروں کو بہترین سہولیات دیں،وزیراعظم فیصلہ کریں تو اگلے چوبیس گھنٹے میں ٹرینیں چلا دیں گے ۔

شیخ رشید نے کہاکہ کورونا وائرس دنیا کی سیاست بدل سکتا ہے،کورونا وائرس کے بعد نیا ورلڈ آرڈر آسکتا ہے،کورونا سے جتنی ہلچل ہوئی، نائن الیون کے بعد بھی ایسی صورتحال نہیں تھی،تفتان میں 2100 کمروں کا ہسپتال بھیج سکتے ہیں بلوچستان حکومت کو پیش کش کی ہے لیکن کسی نے رابطہ نہیں کیا،انہوں نے کہاکہ عمران خان کو پتہ ہے کس کو کہاں تک اور کب تک لے کرجانا ہے، وزیراعظم نے جو فیصلے کئے مجھے بھی نہیںپتہ تھے، عمران خان اپنے سینے سے فیصلے لگا کر رکھتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہاکہ اسدعمر کا سبسڈی میں کوئی کردار نہیں ہے سیاست میں انیس بیس ہوتی رہتی ہے جہانگیر ترین نے کہاکہ تعلقات میں فرق پڑا تو دوہ دور بھی ہو سکتا ہے، میرے ساتھ غریبوں کی دعائیں یہ لوگ میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ،بیجنگ میں دھمکیاں دینے والے میرا کچھ نہیں بگاڑسکتے،انہوں نے کہاکہ بزنس مین جب سیاستدان ہوگیا تومافیا مضبوط ہو گیا،یہ فیصلہ حکومت اور عمران خان کا امتحان ہے ،گیند ہماری ڈی میں ہے دیکھیں فرانزک رپورٹ کے بعد ہم کیا سلوک کرتے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ آٹاچینی بحران رپورٹ لیک ہوئی یاحکومت نے جاری کی، دونوں اس حکومت میں ہوئیں،عمران خان کو 2سال ہوگئے ،معاملات سمجھتے ہیں،انہوں نے کہاکہ مستحقین کو امداد اگلے بدھ سے ملنا شروع ہوگی،اتنی بڑی مخلوق کو راشن نہیں بانٹا جا سکتا احساس کفالت پروگرام میں 45 فیصدلوگ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام والے ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -