وفاقی کابینہ میں ردوبدل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
وفاقی کابینہ میں ردوبدل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ میں ردوبدل کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے، وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کے لیے گزشتہ کئی ہفتوں سے مشاورت کر رہے تھے۔روزنامہ جنگ کے ذرائع کے مطابق چینی، آٹا بحران کی تحقیقاتی رپورٹ آنے پر وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا ہنگامی طور پر اعلان کرنا پڑا۔بابر اعوان کو کابینہ میں لانے کےلیے وزیر اعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب کو قربانی کا بکرا بنایا گیا۔بابر اعوان مشیر پارلیمانی امور ہوں گے اور عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا، بابر اعوان معاون خصوصی بننے کو تیار نہیں تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں ہنگامی طور پر تبدیلی سے خسرو بختیار کی تنزلی اور حماد اظہر کو ترقی مل گئی، خسرو بختیار وزارت فوڈ سیکورٹی کے وفاقی وزیر تھے ، اب وزارت خزانہ کے تین ڈویژنز میں سے ایک ڈویڑن کے وزیر ہوں گے، جبکہ حماد اظہر اب پروموٹ ہوکر ڈویژن سے وزارت صنعت وتجارت کے وفاقی وزیر بن گئے۔
حفیظ شیخ بدستور وزارت خزانہ کے دو اہم ڈویڑنز فنانس اور ریونیو کے مشیر رہیں گے، حماد اظہر وزارت خزانہ کے تین ڈویڑنز میں سے ایک اکنامک افیئرز ڈویژن کے وزیر تھے۔آئین کے رولز آف بزنس کے مطابق وزیراعظم صرف 5 مشیر رکھ سکتے ہیں، امین اسلم ، حفیظ شیخ ، رزاق داﺅد اور عشرت حسین مشیران کے عہدوں پر موجود ہیں۔علی محمد خان وزیر مملکت پارلیمانی امور برقرار رہیں گے اور ایوان میں حکومت کی نمائندگی کریں گے۔وزیراعظم کے پاس اس وقت 13معاونین خصوصی ہیں جن میں سے 4 کے پاس وزیر مملکت کا عہدہ ہے۔