کورونا سے نمٹنے کا چیلنج، سابق بھارتی کرکٹرز عرفان اور یوسف پٹھان بھی میدان عمل میں آگئے

کورونا سے نمٹنے کا چیلنج، سابق بھارتی کرکٹرز عرفان اور یوسف پٹھان بھی میدان ...
کورونا سے نمٹنے کا چیلنج، سابق بھارتی کرکٹرز عرفان اور یوسف پٹھان بھی میدان عمل میں آگئے

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے تقریباً تمام لوگ گھر میں بند ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ مشہور اور مخیر شخصیات اس صورتحال میں گھروں میں بیٹھنے  کی بجائے اپنے ہم وطنوں کی ہر ممکن امداد میں مصروف ہیں ،پاکستانی سٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی بھی شہر شہر راشن تقسیم کرنے میں مصروف  ہیں تو دوسری طرف بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق سٹار باؤلر عرفان پٹھان اور ان کے بھائی کرکٹر یوسف پٹھان بھی مشکل میں پھنسے اپنے ہم وطنوں کی دل کھول کر امداد کر رہے ہیں٘،عرفان اور یوسف پٹھان نےآج  10 ہزار کلوچاول اور 700 کلو آلو ضرورتمندوں میں تقسیم کیے ہیں۔

بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق سابق کرکٹرز عرفان اور یوسف پٹھان کی جانب سے کورونا وائرس کے متاثرین کی مدد کا سلسلہ جاری ہے۔عرفان اور یوسف پٹھان نے 10 ہزار کلوچاول اور 700 کلو ا?لو ضرورتمندوں میں تقسیم کیے ہیں، اس سے قبل دونوں بھائیوں کی جانب سے فیس ماسک بھی بانٹے گئے تھے۔ عرفان اور یوسف کا کہنا ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں ضرورتمندوں کیلیے حکومت کا ہاتھ بٹانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔یاد رہے کہ بھارت میں مختلف کھلاڑیوں کی جانب سے کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

مزید :

کھیل -