کورونا وائرس رپورٹ مثبت آنے پر فٹبال کلب کے ڈاکٹرنے خودکشی کرلی

کورونا وائرس رپورٹ مثبت آنے پر فٹبال کلب کے ڈاکٹرنے خودکشی کرلی
کورونا وائرس رپورٹ مثبت آنے پر فٹبال کلب کے ڈاکٹرنے خودکشی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میڈرڈ(ویب ڈیسک) فرانس میں ایک فٹبال کلب سے منسلک ڈاکٹر برنارڈ گونزالیز نے کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں لیگ ون کے کلب ’ریمس‘ سے منسلک ڈاکٹر برنارڈ گونزالیز نے علامتیں ظاہر ہونے پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا جو کہ مثبت آیا تاہم ڈاکٹر برنارڈ گونزالیز نے اسپتال میں داخل ہونے یا قرنطینہ میں جانے کے بجائے خودکشی کر لی۔

پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ 60 سالہ برنارڈ گونزالیز کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی جس کے ساتھ ایک خط بھی ملا ہے جس میں خود کشی کی وجہ کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنا لکھا ہے تاہم پولیس نے دیگر پہلوﺅں پر بھی تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے۔فٹبال کلب ریمس کی انتظامیہ نے ڈاکٹر برنارڈ گونزالیز کی موت پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر برنارڈ گونزالیز گزشتہ 20 برسوں سے کلب کے ساتھ منسلک تھے ان کی اچانک موت پر صدمے میں ہیں۔ اس خبر نے فٹبال کے شائقین کو بھی افسردہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ فرانس میں کورونا وائرس نے 70 ہزار افراد کو متاثر کیا ہے جب کہ اس مہلک سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ روزانہ کی بنیاد رپورٹ ہونے والے کیسز میں کمی آرہی ہے۔

مزید :

کھیل -