اسلام آباداور سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کالعدم قرار،سپریم کورٹ کا رہاکئے گئے قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرنے کا حکم

اسلام آباداور سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کالعدم قرار،سپریم کورٹ کا رہاکئے گئے ...
اسلام آباداور سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کالعدم قرار،سپریم کورٹ کا رہاکئے گئے قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے قیدیوں کی رہائی سے متعلق ہائیکورٹس کے فیصلے کالعدم قراردے دیئے،عدالت نے رہاکئے گئے قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرنے کا حکم دیدیا
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں کورونا وبا کے پیش نظر قیدیوں کی رہائی کے معاملے پرسماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سماعت کی ،سپریم کورٹ نے قیدیوں کی رہائی سے متعلق اسلام آباداورسندھ ہائیکورٹ کے احکامات کالعدم قرار دے دیئے ،سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کی تجاویز منظور کرلیں،سپریم کورٹ نے دائر درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیااور رہا کئے گئے قیدیوں کو دو بارہ گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔سپریم کورٹ نے سنگین جرائم ،نیب اور منشیات کے مقدمہ میں دی گئی ضمانتیں منسوخ کردیں۔
واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے قیدیوں کی رہائی سے متعلق احکامات جاری کیے تھے۔