غیرقانونی بھرتی کیس،اکرم درانی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ ،نئے سرے سے انکوائری شروع کرنے کافیصلہ

غیرقانونی بھرتی کیس،اکرم درانی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ ،نئے سرے سے انکوائری ...
غیرقانونی بھرتی کیس،اکرم درانی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ ،نئے سرے سے انکوائری شروع کرنے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے غیرقانونی بھرتی کیس میں اکرم درانی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے اوراکرم درانی کیخلاف غیر قانونی الاٹمنٹ کی انکوائری نئے سرے سے شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان جمعیت اسلام کے رہنما اکرم درانی پروزارت ہاؤسنگ میں غیرقانونی بھرتیوں کاالزام ہےچیئرمین نیب نے اکرم درانی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے،چیئرمین نیب نے اکرم درانی کیخلاف تحقیقات کرنیوالاانکوائری افسربھی تبدیل کردیا اور غیرقانونی بھرتیوں کی ازسرنوتحقیقات کاحکم دیدیا۔واضح رہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ نے چیئرمین نیب کونظرثانی کی ہدایت کی تھی