عمران خان کو جہانگیر ترین نے ڈیڑھ کروڑ کی گاڑی تحفہ میں دی لیکن اس کے ٹوکن کون اداکرہاہے؟ تہلکہ خیزانکشاف

عمران خان کو جہانگیر ترین نے ڈیڑھ کروڑ کی گاڑی تحفہ میں دی لیکن اس کے ٹوکن کون ...
عمران خان کو جہانگیر ترین نے ڈیڑھ کروڑ کی گاڑی تحفہ میں دی لیکن اس کے ٹوکن کون اداکرہاہے؟ تہلکہ خیزانکشاف

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آٹا اور چینی بحران کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر خان ترین سے ذمہ داریاں واپس لے لی ہیں اور اب سینئڑ صحافی فخر درانی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک کروڑ 69 لاکھ کی گاڑی جہانگیر خان ترین نے ہی وزیراعظم کو تحفہ میں دی تھی ۔

انہوں نے ٹوئٹر پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ کچھ لوگ کہہ رہےکہ عمران خان کو لینڈ کروزرLEE-1 جہانگیر ترین نےنہیں، علیم خان نےدی تھی۔1 کروڑ 69 لاکھ کا یہ قیمتی تحفہ ترین نےہی دیا۔علی ترین کا نام نہ صرف گاڑی خریدتےوقت کی رسید میں ہےبلکہ اسکےسالانہ ٹوکن تک JK Farms آج تک ادا کررہاہے۔خان صاحب کم از کم ٹوکن تواپنی جیب سےدےدیاکریں‘‘۔

اس پرایک صارف نے لکھا کہ ’’اب پتہ چلے گا جب جون میں ٹوکن بھرنے پڑیں گے، نیازی صاحب کا پہلے دو لاکھ میں گزارا نہیں ہو رہا تھا اب ٹوکن کہاں سے بھریں گے؟‘‘

ایک صارف کو شایدکچھ شک تھا ،ا س نے استفسار کیا کہ ’’سر کیا واقعی یہ جہانگیر ترین کی طرف سے نیازی کو دی گئے ہے ؟‘‘

مبین جاوید نے لکھا کہ ’’رسید کے اوپر تو لکھا ہے کہ آرمرڈ وہیکل ہے۔ آپ کے پاس اس تردید کا کوئی ثبوت ہے تو شیئر کریں‘‘۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -قومی -