”کابینہ میں وہی رہے گا جو کارکردگی دکھائے گا“وزیراعظم کاوفاقی او رپنجاب کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا عندیہ

”کابینہ میں وہی رہے گا جو کارکردگی دکھائے گا“وزیراعظم کاوفاقی او رپنجاب ...
”کابینہ میں وہی رہے گا جو کارکردگی دکھائے گا“وزیراعظم کاوفاقی او رپنجاب کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا عندیہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی او رپنجاب کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہاکہ کابینہ میں وہی رہے گا جو کارکردگی دکھائے گا،کابینہ ہو یا میری انتظامی ٹیم ،بہتری کیلئے ہر قدام اٹھایا جائے گا،وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ آٹا ،چینی بحران کے ذمہ داروں کا تعین کمیشن کرے گا،25 اپریل کو کمیشن کی رپورٹ سامنے پر سخت ایکشن لوں گا،جو بھی ملوث ہوا سخت سزادی جائے گی ۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہواجس میں آٹا و چینی بحران پر رپورٹ زیر بحث رہی ،بعض وزرراءکا کہناتھا کہ کمیشن کی رپورٹ کا انتظار کیا جاتا اس پر وزیراعظم عمران خا ن نے کہاکہ میری ہدایت پر انکوائری کمیٹی کی رپورٹس جاری کی گئیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ آٹا ،چینی بحران کے ذمہ داروں کا تعین کمیشن کرے گا،25 اپریل کو کمیشن کی رپورٹ سامنے پر سخت ایکشن لوں گا،جو بھی ملوث ہوا سخت سزادی جائے گی ۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی او رپنجاب کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہاکہ کابینہ میں وہی رہے گا جو کارکردگی دکھائے گا،کابینہ ہو یا میری انتظامی ٹیم ،بہتری کیلئے ہر قدام اٹھایا جائے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -