لاک ڈاﺅن کے دوران وقت کیسے گزاریں؟ ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیدیا

لاک ڈاﺅن کے دوران وقت کیسے گزاریں؟ ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیدیا
لاک ڈاﺅن کے دوران وقت کیسے گزاریں؟ ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیدیا

  

کراچی (آئی این پی) قرنطینہ کے دوران نت نئے مشاغل میں مصروف سیلیبرٹیز فالوورز کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں ہیں، ماہرہ خان نے فراغت میں پسندیدہ فلمیں دیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

View this post on Instagram

Imagine a universe, full of your favorite film characters. P.S Watch any of these films, won’t be disappointed. I’d start with my all time fav Amélie.

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

اداکارہ نے انسٹاپر اپنے پسندیدہ فلمی کرداروں کا ایک کولاج شیئرکرتے ہوئے لکھا کائنات کا تصور کریں جو آپ کے پسندیدہ فلمی ستاروں سے بھری ہو۔ ماہرہ کی جانب سے شیئر کئے جانے والے اس کولاج میں ہالی ووڈ کے کئی ستارے دیکھے جاسکتے ہیں جن میں فلم ریان گوسنلنگ، فلم لاسٹ اِن ٹرانسلیشن سے سکارلٹ جانسن، اٹرنل سن شائن آف دی سپاٹ لیس مائنڈ سے جِم کیری، جوکئین فونیکس اور فلم ایمیلی سے فرانسیسی اداکارآدرے توتو شامل ہیں۔

ماہرہ نے فالوورز کو بتایا کہ وہ اپنی پسندیدہ فلم سے آغاز کر رہی ہیں، ساتھ ہی واضح کیا آپ ان میں سے کوئی سی بھی فلم دیکھیں، مایوس نہیں ہوں گے۔

View this post on Instagram

When I was in college I brought a few things with me from back home, one of them was a DVD of Aangan Terha. Every Sunday (if I wasn’t working) or whenever I found time I would take out my tub of ice cream, sit on my dirty couch and watch it! It gave me so much joy. Ufff. The comfort, the laughs.. the feeling of just being home. Please watch it or rewatch it.. it’s one of the best shows Pakistan has produced. Saleem Nasir, Bushra Apa and Shakil Sb.. kyaaaa baat hai inn sab ki! Written by the genius Anwar Maqsood. Xx

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

ماہرہ کی پسندیدہ فلم ایمیلی اداکارہ جین پیئر جیونٹ کی 2001 میں بنائی جانے والی فرانسیسی فلم ہے جو ایک نوجوان ویٹرس کی زندگی پر مشتمل ہے، وہ لوگوں کو خوشی دینے کیلئے ان کی مدد کا فیصلہ کرتی ہے، خوشی پھیلانے کیلئے جستجو اسے اس سفر کی طرف لے جاتی ہے جہاں وہ سچی محبت پالیتی ہے۔

مزید :

تفریح -