’اس کو فوراً ہسپتال لے جاﺅ‘ برطانوی وزیراعظم کو ویڈیو کال پر دیکھتے ہی ڈاکٹر نے کیا کہا؟ انتہائی حیران کن انکشاف سامنے آگیا

’اس کو فوراً ہسپتال لے جاﺅ‘ برطانوی وزیراعظم کو ویڈیو کال پر دیکھتے ہی ...
’اس کو فوراً ہسپتال لے جاﺅ‘ برطانوی وزیراعظم کو ویڈیو کال پر دیکھتے ہی ڈاکٹر نے کیا کہا؟ انتہائی حیران کن انکشاف سامنے آگیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں اور اس موذی کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ پہلے تو خبریں آ رہی تھیں کہ ان کی حالت کافی بہتر ہے لیکن گزشتہ رات مبینہ طور پر ان کی حالت تشویشناک ہوجانے کی افسوسناک اطلاع سامنے آ گئی ہے اور انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق وزیراعظم جانسن کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد سے گھر میں ہی قرنطینہ میں تھے۔ گزشتہ روز ان کی علامات سنگین ہوئیں تو ویڈیو کال کے ذریعے انہیں ڈاکٹروں کو دکھایا گیا۔ ویڈیو کال میں ڈاکٹروں نے وزیراعظم جانسن کو دیکھتے ہیں کہا کہ انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جاﺅ، جس کے بعد وزیراعظم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ہی امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے کہا گیا تھا کہ ’ہم سب وزیراعظم جانسن کے لیے دعا گو ہیں۔‘اس کے چند گھنٹے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کہا جا رہا ہے کہ صدر ٹرمپ وزیراعظم جانسن کی صحت کی صورتحال سے آگاہ تھے جس پر انہوں نے یہ بات کہی۔ میل آن لائن کے مطابق سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آیا بیک چینلز نے امریکی حکام کو وزیراعظم کی صحت بگڑنے کے متعلق آگاہ کر دیا تھا؟وزیراعظم جانسن کو ہسپتال منتقل کیے جانے کے بعد سے ان کی صحت کے متعلق افواہیں گردش میں ہیں۔ ایک طرف میڈیا رپورٹس میں مذکورہ خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں اور بتایا جا رہا ہے کہ وزیراعظم کی صحت بہت بگڑ چکی ہے لیکن برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ ’وزیراعظم کی حالت بہتر ہے، انہیں پیشگی احتیاط کے پیش نظر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔‘

مزید :

برطانیہ -