ترکی میں حکومت کا بڑا فیصلہ، ماسک بیچنے پر پابندی، لوگوں کو مفت دیئے جانے لگے

ترکی میں حکومت کا بڑا فیصلہ، ماسک بیچنے پر پابندی، لوگوں کو مفت دیئے جانے لگے
ترکی میں حکومت کا بڑا فیصلہ، ماسک بیچنے پر پابندی، لوگوں کو مفت دیئے جانے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کے تدارک کے لیے ترک حکومت نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ملک میں فیس ماسک فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ترک اخبار ڈیلی صباح کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے اعلان کیا ہے کہ آج سے ملک میں فیس ماسک بیچنا ممنوع ہے۔ لوگوں کو سپرمارکیٹس میں فیس ماسک مفت مہیا کیے جائیں گے اور گھروں میں مفت تقسیم کیے جائیں گے۔ فیس ماسک کی تقسیم کا یہ کام ’ترکش پوسٹ اینڈ ٹیلیگراف آرگنائزیشن‘ کرے گی۔ ہم نے اس ادارے کے ذریعے لوگوں میں فیس ماسکس کی مفت تقسیم کا عمل شروع بھی کر دیا ہے۔
رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ ”ہمارے پاس فیس ماسکس کا کافی سٹاک موجود ہے اور اپنی آ بادی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے آئندہ پیداواری پلان بھی تیار ہے۔ “ اس موقع پر صدر اردگان نے کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے نئے ہسپتال تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے استنبول میں دو نئے ہسپتال تعمیر کیے جائیں گے۔ یہ دونوں ہسپتال ایک ایک ہزار بیڈز پر مشتمل ہوں گے۔