’ہمیں آپ پر فخر ہے‘ پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولر کے بھارتی پائلٹ کو پیغام نے دنیا بھر میں دھوم مچادی

’ہمیں آپ پر فخر ہے‘ پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولر کے بھارتی پائلٹ کو پیغام نے ...
’ہمیں آپ پر فخر ہے‘ پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولر کے بھارتی پائلٹ کو پیغام نے دنیا بھر میں دھوم مچادی

  

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپ میں کورونا وائرس کی وباءمیں شدت آنے کے بعد بھارت کی طرف سے کچھ ریلیف پروازیں چلائی گئیں، جن میں ایک طرف امدادی سامان یورپ بھیجا گیا اور دوسری طرف بھارت میں پھنسے یورپی شہریوں کو ان کے ممالک پہنچایا گیا۔ یہ پروازیں پاکستان کی فضائی حدود سے گزرتی رہیں اور اس دوران ایسا واقعہ پیش آیا کہ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔ گلف نیوز کے مطابق ایک بھارتی ریلیف پرواز جب پاکستان کی حدود میں داخل ہوئی تو پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولر نے اسے خوش آمدید کہا اور ان کے اچھے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ”ہمیں آپ پر فخر ہے۔“

رپورٹ کے مطابق اس پرواز کے کپتان نے اے این آئی کو بتایا کہ ”ہم جیسے ہی پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوئے پاکستان ایئرٹریفک کنٹرولر نے کہا”السلام علیکم !کراچی کنٹرول ایئرانڈیا کی فرینکفرٹ جانے والی ریلیف پرواز کو خوش آمدید کہتا ہے۔“اس کے بعد ضروری معلومات کا تبادلہ ہوا جس کے بعد پاکستانی کنٹرولر نے کہا ”ہمیں آپ پر فخر ہے کہ آپ وباءکی اس صورتحال میں پروازیں چلا رہے ہیں، گڈ لک۔“اس کے بعد ہمارا ایران کنٹرول سے رابطہ نہیں ہو پارہا تھا جس پر ہم نے واپس کراچی کنٹرول سے رابطہ کیا اور کراچی کنٹرول نے تہران کنٹرول کو ہماری معلومات مہیا کیں جس پر تہران کنٹرول نے 1000میل کا ڈائریکٹ روٹ دے دیا۔ میرے پورے کیریئر میں پہلی بار یہ واقعات ہوئے کہ پاکستانی کنٹرولر نے اس طرح ہماری حوصلہ افزائی کی اور ایران نے ہمیں ڈائریکٹ روٹ دیا۔ جب ایرانی کنٹرولر سے بات ہوئی تو اس نے بھی ہماری تعریف کی اور بیسٹ آف لک کہا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -