شاداب ،عامر ،فخرزمان اور حسن علی کا سوشل میڈیا پر طنز مزاح ،ایسی نوک جھوک کہ جان کر آپ مسکرائے بغیر نہ رہ سکیں

شاداب ،عامر ،فخرزمان اور حسن علی کا سوشل میڈیا پر طنز مزاح ،ایسی نوک جھوک کہ ...
شاداب ،عامر ،فخرزمان اور حسن علی کا سوشل میڈیا پر طنز مزاح ،ایسی نوک جھوک کہ جان کر آپ مسکرائے بغیر نہ رہ سکیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد عامر ، شاداب خان اور فخر زمان کے ٹوئٹر پر ہونے والے طنز و مزاح سے صارفین خوب محظوظ ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹرز کے درمیان طنز و مزاح کا آغاز اس وقت ہوا کہ جب مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر شاداب نے اپنے پرستاروں کو خوشخبری سنائی کہ وہ شام کو اپنے قریبی دوست اور ساتھی کرکٹر حسن علی کے ساتھ انسٹاگرام پر لائیو آئیں گے۔شاداب نے اسی ٹوئٹ میں مزاح کے عنصر کو نمایاں کرنے کے لیے یہ بھی لکھا کہ لائیو سیشن میں حصہ لینے کے لیے حسن نے بھابھی سے اجازت لے لی ہے۔شاداب کے اس ٹوئٹ پر حسن علی نے تو کوئی جواب نہ دیا لیکن ساتھی کرکٹر زفخر زمان اور محمد عامر اپنے زبردست جوابوں کے ساتھ میدان میں اتر آئے اور شاداب کو چپ کروادیا۔شاداب کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے فخر زمان نے بھی لائیو سیشن میں آنے کی خواہش کا اظہار کیا جس کا شاداب نے بھی خیر مقدم کیا لیکن ساتھ ہی انہیں بھی طنز مار دیا۔شاداب نے اپنے ٹوئٹ میں فخر زمان کا ویلکم کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کا بھی حسن والا مسئلہ ہے کہ آپ کو بھی بھابھی سے اجازت لینی پڑے گی۔

شاداب اور فخر کی گفتگو میں محمد عامر بھی پیچھے نہ رہے اور دھماکے دار انٹری دے دی۔ عامر نے اپنے ٹوئٹ میں شاداب کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ تمھارا وقت بھی جلدی آئے گا، تم جو سب کو طعنے دیتے رہتے ہو، تمھاری شادی ہوگی تو ہم بھی پوچھیں گے۔عامر نے اپنے ٹوئٹ میں قہقہے مارنے والی ایموجی کا اضافہ بھی کیا جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ مذاق کے موڈ میں ہیں۔شاداب بھی جواب میں کسی صورت پیچھے نہ ہٹے اور کہا کہ آپ کی ہنسی کے پیچھے مجھے د±کھ دکھائی دے رہا ہے۔عامر نے اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ہمیں تو پھر اجازت مل جاتی ہے، تمہارا کیا ہوگا۔شاداب کا کہنا تھا کہ میں بھی آپ کی طرح گھر کے کام سیکھ رہا ہوں، اجازت مل جایا کرے گی۔قومی کرکٹرز کے اس طنز و مزاح سے سوشل میڈیا صارفین خوب محظوظ ہوئے اور مخلتف تبصرے بھی پیش کئے۔

مزید :

کھیل -