بے گناہی ثابت کرنے تک استعفے پر قائم رہوں گا :سمیع اللہ چودھری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے مستعفی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری نے کہا ہے کہ میں نے کسی دباو¿ میں وزارت سے استعفیٰ نہیں دیا ، اپنی بے گناہی ثابت کرنے تک استعفے پرقائم رہوں گا۔ انہوں نے واضح کیا کہہے۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق انہوںنے کہا کہ میں نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ اپنے دل و دماغ سے کیا ہے اور جب تک خود کو بے گناہ ثابت نہ کرلوں اس وقت تک دیے گئے استعفے پر قائم رہوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقاتیں بھی کروں گا۔