مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے مزید 3 ٹیسٹ مثبت آگئے،مریضوں کی تعداد کتنی ہو گئی؟تشویش ناک خبر نے مظلوم کشمیریوں کو مزید خوفزدہ کر دیا

مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے مزید 3 ٹیسٹ مثبت آگئے،مریضوں کی تعداد کتنی ...
مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے مزید 3 ٹیسٹ مثبت آگئے،مریضوں کی تعداد کتنی ہو گئی؟تشویش ناک خبر نے مظلوم کشمیریوں کو مزید خوفزدہ کر دیا

  

سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے مزید تین ٹیسٹ مثبت آگئے،وادی میں متاثرین کی تعداد ایک سو تیئس ہوگئی جبکہ سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی رہائشگاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ وادی میں کورونا وائرس نے تیزی کے ساتھ اپنے پنجے گاڑنے شروع کر دیئے ہیں جبکہ کورونا  سے متاثرہ سرینگر کی ایک کالونی کو سیل کردیا گیا ہے۔کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد اٹھاسی،، جموں میں اکیس اور لداخ میں چودہ بتائی جاتی ہے جبکہ پینتیس ہزار سے زائد مسافروں اور جو کورونا کے مریضوں سے رابطے میں تھے ان کو نگرانی میں رکھا گیا ہے۔دوسری طرف مقبوضہ کشمیرکی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔ سفاک بھارتی فورسز کی قید میں محبوبہ مفتی کو ان کی رہائش گاہ منتقل کردیا گیا ہےاور سابق وزیراعلی کی حراست جاری رہے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انتہا پسند مودی کی بھارتی فوج نے پانچ اگست کے بعد سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا تھا جن کو جیل سےاب ان کی رہائش گاہ میں منتقل کرتے ہوئے گھر کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -