چین کی عالمی وبا کیخلاف مدد کیلئےکتنی خصوصی پروازیں چلائیں؟تعداد جان کر آپ بھی چینی حکومت کو داد دیں گے 

چین کی عالمی وبا کیخلاف مدد کیلئےکتنی خصوصی پروازیں چلائیں؟تعداد جان کر آپ ...
چین کی عالمی وبا کیخلاف مدد کیلئےکتنی خصوصی پروازیں چلائیں؟تعداد جان کر آپ بھی چینی حکومت کو داد دیں گے 

  

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چین کے شہری ہوا بازی کے حکام کے مطابق چین نے پوری دنیا میں انسداد وبا کی کوششوں میں مدد کرنے کیلئے طبی ماہرین اور ہنگامی اشیا پر مشتمل کل 302خصوصی پروازیں چلائی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کی شہری ہوا بازی انتظامیہ (سی اے اے سی)نے کہاہے کہ ادارے نے 5اپریل تک 110طبی ماہرین اور 4ہزار715ٹن ہنگامی طبی اشیا 48ممالک میں پہنچانے کیلئے خصوصی پروازیں چلائی ہیں۔5اپریل کو ایئرچائنہ کی خصوصی پرواز 18افریقی ممالک میں وبا کی روک تھام اور قابو پانے میں مدد کرنے کیلئے 37.6ٹن اشیا لے کر بھیجی گئی تھی، یہ پرواز گھانا میں ایئرپورٹ پر 6اپریل کو اتری۔ان اشیا میں وینٹی لیٹرز،این95ماسکس، حفاظتی کپڑے، دستانے اور دیگر طبی اشیا اور حفاظتی سامان شامل تھا۔ یہ اشیا مغربی افریقہ کے ہوائی مرکز گھانا سے افریقہ کے دیگر17ممالک میں بھی منتقل کی جائیں گی۔

مزید :

کورونا وائرس -