پاکستان میں برطانوی وزیر اعظم کے انتقال کی خبر، ایسے میں ان کی صحت کے حوالے سے اہم خبر آگئی

پاکستان میں برطانوی وزیر اعظم کے انتقال کی خبر، ایسے میں ان کی صحت کے حوالے ...
پاکستان میں برطانوی وزیر اعظم کے انتقال کی خبر، ایسے میں ان کی صحت کے حوالے سے اہم خبر آگئی

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں سٹینڈرڈ آکسیجن ٹریٹمنٹ دی جارہی ہے اور وہ کسی مدد کے بغیر سانس لے رہے ہیں۔ خیال رہے کہ بورس جانسن کو پیر کے روز آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا۔ پاکستانی ٹی وی چینل ڈان نیوز نے یہ غلط خبر بھی چلادی تھی کہ بورس جانسن ہلاک ہوگئے ہیں۔

بورس جانسن کے ترجمان نے منگل کو بتایا کہ برطانوی وزیر اعظم کی حالت بہتر اور ان کا حوصلہ بلند ہے، انہیں نہ تو نمونیا ہے اور نہ ہی مصنوعی تنفس کی ضرورت پیش آئی ہے۔

بورس جانسن کے آئی سی یو میں داخلے کے بعد برطانیہ میں یہ بحث زور پکڑ گئی ہے کہ ملک کا نظام کون سنبھالے گا۔ وزیر اعظم نے وزیر خارجہ ڈومنک راب کو ذمہ داریاں تفویض کی ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم ہاؤس 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈومینک راب دفتر خارجہ اور کامن ویلتھ کے دفاتر کے ذریعے دیگر حکام کے ساتھ مل کر معاملات چلا رہے ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ اگر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جاتا ہے تو وزیر خارجہ ڈومینک راب اس کی صدارت کریں گے۔ وہ کابینہ کے ساتھ مل کر وزیر اعظم کی غیر موجودگی میں ملٹری ایکشن کی ہدایات بھی جاری کرسکتے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -برطانیہ -کورونا وائرس -