آسٹریلوی سپنر سٹیو اوکیف نے فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا مگر کیوں؟ جان کر آپ کو بھی بے حد افسوس ہو گا

آسٹریلوی سپنر سٹیو اوکیف نے فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا مگر ...
آسٹریلوی سپنر سٹیو اوکیف نے فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا مگر کیوں؟ جان کر آپ کو بھی بے حد افسوس ہو گا

  

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ سپنر اور شیفلڈشیلڈ کے حالیہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے سٹیو اوکیف نے مایوس کر فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق سابق ٹیسٹ سپنر کو نیوساﺅتھ ویلز نے نیا کنٹریکٹ نہیں دیا تھا جس پر انہیں مایوسی ہوئی۔ اس حوالے سے سٹیو او کیف نے کہا کہ میں فیصلے کو قبول کرتا ہوں،لیکن مجھے کنٹریکٹ نہ ملنے پر مایوسی ہوئی اس لئے فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں لیکن بگ بیش لیگ کھیلتا رہوں گا۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی سپنر سٹیو او کیف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب پوری دنیا کورونا وائرس سے متاثر ہے جس کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں بھی منسوخ ہو گئی ہیں۔

مزید :

کھیل -