ضرورت مندوں کے حق پر بھکاریوں کا ڈاکہ،امدادی راشن بیچنا شروع کردیا،افسوسناک خبر آگئی

ضرورت مندوں کے حق پر بھکاریوں کا ڈاکہ،امدادی راشن بیچنا شروع کردیا،افسوسناک ...
ضرورت مندوں کے حق پر بھکاریوں کا ڈاکہ،امدادی راشن بیچنا شروع کردیا،افسوسناک خبر آگئی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھکاریوں نے مخیر حضرات سے ملنے والے امدادی راشن کو بیچنا شروع کردیاجس سے ضرورت مندوں کی حق تلفی ہونے لگی ۔شہر قائد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راشن کی خرید و فروخت میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

گلشن اقبال پولیس نے راشن فروخت کرنے والے دو بھکاریوں کو گرفتار کرلیا جب کہ دکاندار سے بھی پوچھ گوچھ کا عمل جاری ہے۔ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے تقریباً ایک ہفتہ قبل کراچی پولیس کو ہدایت دی تھی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ مستحقین کے نام پہ راشن لے کر اسے فروخت نہ کیا جائے اورنہ کوئی اس کی خریداری کرے۔انہوں نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز سے کہا تھا کہ راشن فروخت کرنے اور راشن خریدنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کی جائے۔

مزید :

قومی -