کراچی کے تاجروں کا 15 اپریل سے دکانیں کھولنے کا اعلان

کراچی کے تاجروں کا 15 اپریل سے دکانیں کھولنے کا اعلان
کراچی کے تاجروں کا 15 اپریل سے دکانیں کھولنے کا اعلان

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے تاجروں نے 15 اپریل سے دکانیں کھولنے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق آل سٹی تاجر اتحاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 15 اپریل کو دکانیں کھول دیں گے، حکومت 15 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن کا دورانیہ مزید نہ بڑھائے، اگر حکومت نے ہمیں روکا تو ہم وزیراعلی ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے، تاجر اور مزدور طبقہ کاروبار کی مزید بندش کا متحمل نہیں ہوسکتا، حفاظتی اقدامات اختیار کرتے ہوئے تجارتی مراکز اور بازار کھولنے کی اجازت دی جائے۔تاجروں نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی اقدامات شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ بازاروں میں سینیٹائزر واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں گے۔

مزید :

برطانیہ -