آسٹریلیا میں مقیم قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر وقار یونس واپس کب آئیں گے؟ اعلان کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ پاکستان منتقل ہونے کی کوشش کر رہا تھا مگر کورونا وائرس کی وجہ سے واپس آسٹریلیا آنا پڑا، حالات بہتر ہوتے ہی اہل خانہ کیساتھ واپس آ جاﺅں گا۔
تفصیلات کے مطابق وقار یونس نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ کوئی فلاحی ادارہ بنا کر ملک و قوم کیلئے اپنی ذمہ داری ادا کروں اور اس مقصد کیلئے جگہ بھی حاصل کرلی ہے۔ میری اہلیہ ایک ڈاکٹر کی حیثیت سے موجودہ صورتحال میں فرنٹ لائن پر کام کر رہی ہیں، یہ میرے لئے بہت اعزاز کی بات ہے کہ وہ انسانیت کیلئے خدمات انجام دے رہی ہیں۔واضح رہے کہ وقار یونس آسٹریلیا پہنچتے ہی قرنطینہ میں چلے گئے تھے تاہم ان کا وقت پورا ہو چکا ہے جس کے بعد وہ اپنے اہل خانہ کیساتھ وقت گزارنے میں مصروف ہیں۔