کتنے فیصد بیویاں لاک ڈاؤن کی حامی ہیں؟ سروے میں ایسا انکشاف کہ شوہروں کو یقین نہ آئے

کتنے فیصد بیویاں لاک ڈاؤن کی حامی ہیں؟ سروے میں ایسا انکشاف کہ شوہروں کو یقین ...
کتنے فیصد بیویاں لاک ڈاؤن کی حامی ہیں؟ سروے میں ایسا انکشاف کہ شوہروں کو یقین نہ آئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) گیلپ کی جانب سے کیے گئے تازہ سروے میں یہ  بات سامنے آئی ہے کہ 52 فیصد شادی شدہ خواتین لاک ڈاؤن کی حامی ہیں جبکہ لاک ڈاؤن کی حمایت کرنے  والوں میں سب سے زیادہ تعداد بیروزگار افراد کی ہے۔

گیلپ کی جانب سے کیے گئے سروے میں 52 فیصد شادی شدہ خواتین نے قرار دیا کہ موجودہ حالات میں لاک ڈاؤن انتہائی ضروری ہے، 47 فیصد بیگمات نے لاک ڈاؤن کی مخالفت کی۔ سروے میں بیروزگار افراد نے لاک ڈاؤن کی سب سے بڑھ چڑھ کر حمایت کی، 95 فیصد بیروزگار افراد نے لاک ڈاؤن کی حمایت، 3 فیصد نے مخالفت کی جبکہ 2 فیصد لوگ غیر جانبدار رہے۔

گیلپ کے سروے میں 63 فیصد ڈیلی ویجرز (دیہاڑی دار افراد)  ، 67 فیصد کاشتکاروں، 71 فیصد کاروباری افراد،  73 فیصد پرائیویٹ ملازمین اور 84 فیصد سرکاری ملازمین نے لاک ڈاؤن کی حمایت کی۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -