وزیر اعظم کی آواز پر لبیک کہنے والوں کی لائنیں لگ گئیں، اتنے نوجوان ٹائیگر فورس میں شامل کہ ہر کوئی جذبے کو داد دے

وزیر اعظم کی آواز پر لبیک کہنے والوں کی لائنیں لگ گئیں، اتنے نوجوان ٹائیگر ...
وزیر اعظم کی آواز پر لبیک کہنے والوں کی لائنیں لگ گئیں، اتنے نوجوان ٹائیگر فورس میں شامل کہ ہر کوئی جذبے کو داد دے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار کاکہنا ہے کہ کورونا سے لڑنے کیلئے وزیر اعظم کی ٹائیگر فورس میں 8 لاکھ نوجوان رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عثمان ڈار نے بتایا کہ اب تک 8 لاکھ لوگ ٹائیگر فورس میں رجسٹریشن کرچکے ہیں۔ پنجاب سے 5 لاکھ ، سندھ سے ایک لاکھ 11 ہزار ، خیبر پختونخوا سے ایک لاکھ 2 ہزار، اسلام آباد سے 10 ہزار ، بلوچستان سے 9 ہزار ، آزاد کشمیر سے 8 ہزار اور گلگت بلتستان سے 3 ہزار 700 نوجوان وزیر اعظم کی ٹائیگر فورس میں رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کو صوبائی سطح پر متحرک کرنے کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم نے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کے گھروں میں کھانا پہنچانے کیلئے ٹائیگر فورس کے قیام کا اعلان کیا تھا جس میں نوجوانوں کی شرکت کافی حوصلہ افزا ہے۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -