میری ساس کو کرونا وائرس ہے اس کو  آکرلے جائیں۔۔۔بہو نے لڑائی کا بدلہ لینے کے لئے شرمناک قدم اٹھا لیا  

میری ساس کو کرونا وائرس ہے اس کو  آکرلے جائیں۔۔۔بہو نے لڑائی کا بدلہ لینے کے ...
میری ساس کو کرونا وائرس ہے اس کو  آکرلے جائیں۔۔۔بہو نے لڑائی کا بدلہ لینے کے لئے شرمناک قدم اٹھا لیا  

  

چنیوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں کورونا وائرس کی وبا پھیلتی جا رہی ہے اورلاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ گھروں میں دبکے بیٹھے ہیں ،گھروں میں بند رہنے کی وجہ سے گریلو لڑائی جھگڑوں میں بھی اضافہ ہو چکا ہے جبکہ ساس ،بہو کے درمیان ہونے والی نوک جھونک اور  لڑائیوں میں بھی شدت آتی جا رہی ہے ،ایسی ہی ایک ساس بہو کے جھگڑے کا انجام جان کر آپ بھی حیران ہونے کے ساتھ  ساتھ مسکرانے پر مجبور ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں بہو اور ساس کی انوکھی لڑائی ہوئی جس کے بعد  بہو نے بدلہ لینے کیلئے ہیلپ لائن پر کال کر دی کہ میری ساس کو کرونا وائرس ہے اس کو آ کر لے جائیں جس پر  پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بہو سمیت سب گھر والوں کو قرنطینہ بھیج دیا۔بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ کے نواحی علا قہ سیال موڑ کے گاؤں میں ساس اور بہو کی آپس میں لڑائی ہو گئی جس پر بہو نے بدلہ لینے کیلئے ہیلپ لائن پر کال کر دی کہ میری ساس کو کورونا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بہو سمیت سب گھر والوں کو قرنطینہ سنٹر بھیج دیاہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -چنیوٹ -