پاکستان نے افغانستان میں گوردوارہ پر حملہ کے حوالے سے بھارتی میڈیا کے الزامات مسترد کر دیئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان نے افغانستان میں گوردوارہ پر حملہ کے حوالے سے بھارتی میڈیا کے الزامات مسترد کر تے ہوئے کہاکہ افغانستان میں گوردوارہ پر حملہ میں پاکستان کے ملوث ہونے کی رپورٹس بے بنیاد ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے کہاکہ بھارتی میڈیا 25 مارچ کے دہشت گرد حملہ کا تعلق پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے،بھارتی کوششیں قابل مذمت اور اس کے مذموم عزائم کی آئینہ دار ہیں ، پاکستان پہلے بھی گوردوارہ پر بزدلانہ حملہ کی شدید مذمت کرچکاہے،عبادت گاہیں مقدس ہیں, انکا احترام ہمیشہ ملحوظ رکھنا لازم ہے،اس حملہ کے پیچھے کارفرما عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا،پاکستان سر حد پار ریاستی دہشت گردی سمیت ہر قسم کی دہشتگردی سے کا طویل عرصہ تک سامنا کیا ہے ۔ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے کہاکہ اس قسم کے بزدلانہ دہشت گرد حملوں کا کوئی سیاسی, مذہبی اور اخلاقی جواز نہیں ہے،بھارتی میڈیا کی خود ساختہ رپورٹس پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہیں،پاکستان کے خلاف مذموم بھارتی کوششوں سے سب آگاہ ہیں ۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان پر اس حملہ کا بے بنیاد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی سے توجہ ہٹانے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں۔پاکستان کو یقین ہے کہ بھارت کی یہ بے بنیاد کوششیں دنیا جو گمراہ نہیں کر سکتیں ۔
ترجمان دفتر خارجہ نے زور دے کر کہاکہ ہم بھارتی میڈیا کی ریاستی بیانیہ سے متاثرہ رپورٹس کو سختی سے مسترد کرتے ہیں،بھارتی میڈیا اپنے ریاستی بیانیہ سے متاثر ہو کر 25 مارچ کو کابل میں گوردوارے پر دہشت گرد حملے کا تعلق پاکستان سے جوڑنے کی کوشیش کر رہا ہے,یہ انتہائی مکارانہ اور قابل مذمت حرکت ہے،پاکستان نے پہلے ہی گوردوارے پر دہشت گرد حملے بھرپور مذمت کر چکا ہے،اس بربرانہ حملے میں بہت سی قیمتی انسانی جانوں کا زیاں ہوا،عبادت گاہیں ایک انتہائی مقدس جگہیں ہیں جس کے تقدس کا ہر وقت خیال رکھنا چاہیے,۔ترجمان دفتر خارجہ نے مطالبہ کیاکہ اس بہیمانہ جرم کو سرانجام دینے والے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو کہ دہشت گردی سے شدید متاثر ہوا،پاکستان نے دہشت گردی بشمول سرحد پار سے ہو نیوالی سپانسرڈ ریاستی دہشت گردی کا پر عزم مقابلہ کیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیاکہ پاکستان سمجھتا ہے کہ ایسے نفرت انگیز دہشت گرد عمل کا کوئی مذہبی, سیاسی اور اخلاقی جواز موجود نہیں ہے۔