کورونا لاک ڈاؤن، 80 فیصد پاکستانی ایسے ہیں جو کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جو بیروزگار ہوا، گیلپ سروے سامنے آگیا

کورونا لاک ڈاؤن، 80 فیصد پاکستانی ایسے ہیں جو کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جو ...
کورونا لاک ڈاؤن، 80 فیصد پاکستانی ایسے ہیں جو کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جو بیروزگار ہوا، گیلپ سروے سامنے آگیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) گیلپ کے سروے میں شریک 80 فیصد پاکستانیوں نے کہا ہے کہ وہ کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جو کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران بیروزگار ہوا ہے۔

گیلپ کی جانب سے سروے کے شرکاء سے سوال پوچھا گیا"کیا آپ کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جو کورونا کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن کے دوران بیروزگار ہوا ہے؟"

اس سوال کے جواب میں 5 میں سے 4 یعنی 80 فیصد لوگوں نے کہا کہ وہ کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جو بیروزگار ہوا ہے۔ 20 فیصد لوگوں نے کہا کہ وہ کسی ایسے شخص کو نہیں جانتے جس کا روزگار کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے ختم ہوا ہے۔

سروے میں شریک 95 فیصد دیہاڑی دار افراد، 90 فیصد گھریلو خواتین، 86 فیصد سرکاری افسران، 80 فیصد اپنا کام کرنے والوں، 78 فیصد کاروباری افراد اور پرائیویٹ ملازمت کرنے والے افراد نے کہا کہ وہ کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جس کا کورونا لاک ڈاؤن کے دوران روزگار ختم ہوا ہے۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -