حکومت کی اولین ترجیح غربت کا خاتمہ  ، کووڈ کے دوران ایک سال میں چند افراد مزید امیر ہوگئے:وزیراعظم

 حکومت کی اولین ترجیح غربت کا خاتمہ  ، کووڈ کے دوران ایک سال میں چند افراد ...
 حکومت کی اولین ترجیح غربت کا خاتمہ  ، کووڈ کے دوران ایک سال میں چند افراد مزید امیر ہوگئے:وزیراعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آبا د(ڈیلی  پاکستان  آن  لائن)وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے دوران دنیا بھر میں عدم مساوات میں اضافے کی نشاندہی کرتے ہوئےکہاہےکہ ایک سال کےدوران چندافراد مزید امیرہوگئےہیں،میری حکومت کی اولین ترجیح غربت کا خاتمہ ہے،غریب لوگوں تک براہ راست سبسڈی پہنچانے کیلئے نظام لارہے ہیں، ہمارے ملک میں شوگر مافیا بہت مضبوط ہے،شوگرملز نے آپس میں ملکر سٹے بازی کے ذریعے چینی کی قیمتوں میں اضافہ کیا،ملکی تاریخ میں پہلی بارشوگر مافیاز کے خلاف کارروائی ہورہی ہے،یواین ڈی پی رپورٹ کی سفارشات کا ذاتی طور پر جائزہ لوں گا۔اسلام آباد میں یو این ڈی پی کی پاکستان میں انسانی ترقی سے متعلق رپورٹ کے اجرا ء کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میری حکومت کی اولین ترجیح غربت کا خاتمہ ہے، انسانی ترقی کی رپورٹ دراصل عدم مساوات اور ترقی میں پیچھے رہ جانے والے لوگ اور علاقوں، اقلیتوں اور دیگر افراد کی صورت حال کی نشان دہی کر رہی ہے، میرے لیے مہذب معاشرے میں واضح ہے کہ وہ معاشرے کے غربت زدہ طبقے کا خیال رکھا جائے گا اور امیر لوگوں کے سٹائل کو واضح نہیں کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ امیر طبقے کی بالادستی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں بلکہ تقریباً تمام ترقی پذیر ممالک اور امیر ممالک کا بھی مسئلہ ہے، دنیا میں کوئی بڑا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے دنیا میں اس قدر عدم مساوات ہے، اب کووڈ نے غریب لوگ چاہے امیر ملک یا غریب ملک ہیں ان کو مزید غریب کردیا ہے، زیادہ سے زیادہ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے گئے ہیں جبکہ چند امیر لوگ کووڈ کے دوران گزشتہ ایک سال میں مزید امیر ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شوگر مافیا بہت مضبوط ہورہا ہے، ان کے طاقتور اور سیاسی اثر ورسوخ کی وجہ سے ماضی میں کسی نے ان پر ہاتھ نہیں ڈالا، ہماری پہلی حکومت ہے جس نے یہ کارٹیل توڑا اور ان پر ہاتھ ڈالا، شوگر ملز نے سٹے بازی سے چینی کی قیمتوں میں اضافہ کیا، شوگر مافیا کے خلاف تحقیقات کرکے کارروائی کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران ہم نے ملکی تاریخ کا بڑا احساس پروگرام شروع کیا لیکن ہم اس پروگرام کے تحت 22 کروڑ افراد کو صرف  آٹھ ارب ڈالر کا پیکیج دے سکے،اس کے مقابلے میں امریکا نے ہزاروں گنا زیادہ بڑا پیکیج دیا،غریب ممالک سے منی لانڈرنگ کے ذریعےسات ٹریلین ڈالر امیر ممالک میں منتقل کئے گئے، امیر ممالک دولت کی غیر قانونی منتقلی روکنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ جب انہوں نے 2013 میں کے پی میں اقتدار سنبھالا تو وہاں دہشت گردی اور غربت عام تھی لوگ وہاں سے نقل مکانی کرکے اسلام آباد سمیت دیگر علاقوں میں آباد ہو  رہے  تھے،خیبرپختواحکومت نےغربت کے خاتمےسمیت اہم اقدامات کئے اور  اب  ترقی  کی  دوڑ  میں  کے پی  پنجاب  کے  برابرہے۔انہوں  نے  کہا  کہ  عوام  کوغربت  سے  نکالنا  حکومت کی  اولین  ترجیحات  میں  شامل  ہے،حکومت  غریبوں  کے  مسائل  پر  خصوصی  توجہ  دے  رہی  ہے،ہم  نے  غریب  افراد کا  معیار  بہتر  کرنا  ہے،احساس  پروگرام  کے  دوسرے  مرحلے  میں  اعدادو  شمار  جمع  کر  رہے  ہیں،اس  مرحلے  میں  شہروں  اور  دیہات  میں رہنےوالےمہنگائی  سے متاثرہ عوام کو  اشیائےخوردونوش  پربراہ  راست  سبسڈی  دیں گے،کورونا کی وجہ سےدنیا بھرمیں اشیائےخورد و  نوش  کی  قیمتوں  میں  اضافہ  ہوا  ہے۔وزیراعظم  نے  کہا  کہ  روپیہ  غیر  مستحکم  ہو  تو  اس  سے  معیشت  متاثر  ہوتی  ہے،اب  ہمارے  ملک  میں  اعشاریےمثبت  آ  رہے  ہیں‏،دنیا  بھر  میں سروس انڈسڑی  کورونا  سےشدید  متاثر  ہوئی  ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -