جہانگیر ترین نے ”تحریک انصاف“ کی حکومت سے ”انصاف“ کا مطالبہ کردیا

جہانگیر ترین نے ”تحریک انصاف“ کی حکومت سے ”انصاف“ کا مطالبہ کردیا
جہانگیر ترین نے ”تحریک انصاف“ کی حکومت سے ”انصاف“ کا مطالبہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) شوگر سیکنڈل میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خا ن ترین نے تحریک انصاف کی حکومت سے انصاف کا مطالبہ کردیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ میرے خلاف ایک نہیں،3 ایف آئی آرزدرج ہیں، ایک سال سے چپ ہوں،ظلم بڑھتاجارہاہے، ہم تحریک انصاف کی حکومت سے انصاف مانگ رہے ہیں، میں تحریک انصاف کا دوست تھا اور دوست ہی رہوں گا،میڈیا میں میرے خلاف گند اچھالا جا رہا ہے،میرے اور میرے بیٹے کا بینک اکاﺅنٹس منجمد کردیئے گئے ہیں، اکاﺅنٹس منجمد کرنے کا کسے فائدہ ہورہاہے،میں پوچھتاہوں آخریہ انتقامی کارروائی کیوں ہورہی،وجہ کیاہے؟ملک کی 80 شوگرملزمیں سے انہیں صرف جہانگیرترین ہی کیوں نظر آیا،میں تو دوست تھا دشمنی کی طرف کیوں دھکیل رہے ہیں،میری وفاداری کا امتحان لیا جا رہا ہے،میں نے دس سال سے پی ٹی آئی کے لئے خون پسینہ ایک کیا ہے،ایسے لوگ جو مجھے خان صاحب سے دور کرنا چاہتے ہیں اور جوانتقامی کارروائی کررہے ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے۔ عمران خان ایسے لوگوں کو بے نقاب کرسکتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میری آصف علی زرداری سے کوئی ملاقات طے نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی میں ان سے ملنے جا رہا ہوں۔ میں تحریک انصاف میں شامل تھا اور اسی جماعت میں شامل رہوں گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -