جنوبی افریقہ کے خلاف فیصلہ کن ون ڈے ، قومی ٹیم میں کونسی تبدیلیاں کی جارہی ہیں ؟ شائقین کرکٹ جان کر سوچ میں پڑ جائیں گے

جنوبی افریقہ کے خلاف فیصلہ کن ون ڈے ، قومی ٹیم میں کونسی تبدیلیاں کی جارہی ...
جنوبی افریقہ کے خلاف فیصلہ کن ون ڈے ، قومی ٹیم میں کونسی تبدیلیاں کی جارہی ہیں ؟ شائقین کرکٹ جان کر سوچ میں پڑ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سنچورین (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف فیصلہ کن ون ڈے میچ کیلئے آج میدان میں اترنے جارہی ہے جس میں سابق کپتان سرفراز کو بھی کھلانے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری میچ آج سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ شاداب خان انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو چکے ہیں جبکہ نوجوان بلے باز دانش عزیز اور آصف علی کو تیسرے ون ڈے کے لیے ٹیم سے باہر کیا جا سکتا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ تیسرے میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں محمد نواز اور عثمان قادر کو شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے۔ذرائع کے مطابق سابق کپتان پاکستان ٹیم سرفراز احمد کو بھی پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن علی کو بھی کھلائے جانے کا آپشن موجود ہے تاہم حتمی فیصلہ گراو¿نڈ پہنچنے پر ہو گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا فیصلہ کن معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہو گا۔

مزید :

کھیل -