بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کورونا کا شکار ہو گئیں

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کورونا کا شکار ہو گئیں
بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کورونا کا شکار ہو گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی معروف اداکارہ کترینہ کیف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیاہے۔
تفصیلات کے مطابق خوبصورت اداکارہ نے کورونا مثبت آنے کی تصدیق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرکی ہے۔ کترینہ کیف کا اپنی انسٹاگرام سٹوری میں کہنا تھا کہ ” میرا کوویڈ19- ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد میں نے گھر میں خود قرنطینہ کرلیا ہے اور میںا پنے ڈاکٹر زکی جانب سے بتائی جانے حفاظتی تدابیر پر عمل کررہی ہوں۔انہوں نے درخواست کی کہ مجھ سے رابطے میں رہنے والے تمام لوگ کورونا کے حوالے سے لازمی اپنا ٹیسٹ کروائیں ، آپ کی نیک تمناﺅں کی مشکور ہوں، اپنا خیال رکھیں اورمحفوظ رہیں۔
بھارت مثبت کیسز کی یومیہ شرح ایک لاکھ سے زائد ہونے پرکورونا وائر س کی تیسری لہر کے دوران سخت مشکلات کا سامنا کررہا ہے۔
حال ہی میں بھارتی اداکار اکشے کمار، گوندا اور دوسرے کئی اداکاروں کا وائرس ٹیسٹ مثبت آچکا ہے۔

مزید :

تفریح -