فیفا نے پاکستان کی رکنیت معطل کردی

فیفا نے پاکستان کی رکنیت معطل کردی
فیفا نے پاکستان کی رکنیت معطل کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈریشن انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن (فیفا )نے پاکستان کی رکنیت معطل کردی ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق فیفا حکام کا کہنا ہے پاکستان کو پی ایف ایف میں بیرونی مداخلت پر معطل کیا گیا ہے، معطلی کی وجہ پی ایف ایف ہیڈکوارٹر پر قبضہ بنی ہے،فیفا کی رکنیت پاکستان فٹ بال ایسوسی ایشن نارملائزیشن کمیٹی کو اختیارات کی واپسی تک معطل رہے گی۔

واضح رہے کچھ عر صہ قبل فیفا کی جانب سے پاکستان کو رکنیت معطلی کے حوالے سے وارننگ دی گئی تھی کہ جتنا جلد ہو سکے پی ایف ایف ہیڈکوارٹر سے قبضہ ختم کروا یا جائے اور نارملائزیشن کمیٹی کو اس کے اختیارات واپس دیئے جائیں۔ 

مزید :

کھیل -