ضمانت منسوخی کیس: نیب نے مریم نوازکاجواب دیکھنے کیلئے وقت مانگ لیا

ضمانت منسوخی کیس: نیب نے مریم نوازکاجواب دیکھنے کیلئے وقت مانگ لیا
ضمانت منسوخی کیس: نیب نے مریم نوازکاجواب دیکھنے کیلئے وقت مانگ لیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ضمانت منسوخی کیس میں نیب نے مریم نواز کا جواب دیکھنے کیلئے وقت مانگ لیا۔ 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل نے کہاکہ مریم نوازکی طرف سے جواب جمع کرادیا،نیب نے مریم نواز کا جواب دیکھنے کےلئے وقت مانگ لیا، عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 28 اپریل تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ مریم نواز کی جانب سے گزشتہ روز جواب میں کہاگیاتھاکہ نیب کے کیسز اور گرفتاریاں آواز دبانے کی کوشش ہے ، نیب کی درخواست جرمانے کےساتھ خارج کی جائے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -