’یہ میری غلطی تھی‘ مفتاح اسماعیل کی وائرل ہونے والی ویڈیو پر وضاحت
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو سے متعلق مفتاح اسماعیل کی وضاحت بھی آگئی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مفتاح اسماعیل نے کہاکہ ویڈیو ایک ماہ پرانی ہے،میں ایک مارکیٹ میں گیا تھا، وہاں کسی اور سیاسی پارٹی کے ورکر چلارہے تھے،وہ نواز شریف کو چور کہہ رہے تھے، میں نے کہا نواز شریف کو چور مت کہیں، دوسری مرتبہ انھوں نے نوازشریف کو چور کہا تو میں نے کہا آپ خود چور ہیں، لیگی رہنما نے کہاکہ بہرحال مجھے گالی نہیں دینا چاہئے تھی، یہ میری غلطی تھی۔
واضح رہے کہ مفتاح اسماعیل کی مارکیٹ میں مخالفین سے تکرار،نوک جھونک اورتلخ کلامی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں مفتاح اسماعیل نوازشریف کوچورکہنے پر مشتعل ہو گئے اور گالی گلوچ کی۔