بلاول بھٹو نے 11اپریل کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

بلاول بھٹو نے 11اپریل کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا
بلاول بھٹو نے 11اپریل کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

  

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آ ن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے 11اپریل کو  سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق پی پی رہنما نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 11اپریل کو بلاول ہاﺅس کراچی میں ہوگا۔ جو ارکان کورونا وائرس کی وجہ سے شرکت نہ کرسکے وہ ویڈ یو لنک پر شریک ہوں گے۔ا جلاس میں اسمبلیوں سے استعفے کے متعلق معاملہ زیر غور آئے گا۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کی جانب سے کئے جانے والا اسمبلیوں سے استعفوں کا مطالبہ سی ای سی کمیٹی کے سامنے رکھنے کے لئے وقت مانگا تھا۔

مزید :

قومی -