محکمہ صحت سندھ نےجیلوں میں قیدیوں کی ویکسی نیشن کا آغاز کردیا

محکمہ صحت سندھ نےجیلوں میں قیدیوں کی ویکسی نیشن کا آغاز کردیا
محکمہ صحت سندھ نےجیلوں میں قیدیوں کی ویکسی نیشن کا آغاز کردیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جیلوں میں قید 50سال سے زائد عمر کے قیدیوں کی ویکسی نیشن کا آغاز کردیا گیاہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق قیدیوں کی ویکسی نیشن کے عمل کا آغاز کراچی کی سینٹرل جیل سے کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہناہے کہ قیدیوں کو ڈبل ڈوز سائنو فار م ویکسین لگائی جارہی ہے، لانڈھی اورویمن جیل میں بھی ویکسی نیشن کاعمل جلد شروع کیاجائے گا۔

واضح رہے کہ صوبہ سندھ میں نیشنل کمانڈ اینڈکنٹرول آپریشن کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کے 2 لاکھ 67 ہزار 238کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

مزید :

قومی -