نشئی نے سڑک سے اٹھانے پر پولیس اہلکار پر تیزاب پھینک دیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )مغل پورہ کے علاقہ میں نشئی نے سڑک کنارے سے اٹھانے پر پولیس اہلکار پر تیزاب پھینک دیا۔
تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل دلاور کی کینال روڈ سے نشیئوں کو ہٹانے کی ڈیوٹی لگائی گئی تھی،ڈیوٹی کے دوران دلاور نے ایک نشئی کو سڑک کنارے سے اٹھایا تو وہ مشتعل ہوگیا اور اہلکار کے اوپر تیز اب پھینک کر موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق کانسٹیبل کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر ہے۔واقعہ کے حوالے سے قانونی کارروائی جاری ہے۔