وزیر اعظم عمران خان کا رائے ونڈ جانے کا فیصلہ، کب جائیں گے اور وجہ کیا ہے؟ تفصیلات جانئے

وزیر اعظم عمران خان کا رائے ونڈ جانے کا فیصلہ، کب جائیں گے اور وجہ کیا ہے؟ ...
وزیر اعظم عمران خان کا رائے ونڈ جانے کا فیصلہ، کب جائیں گے اور وجہ کیا ہے؟ تفصیلات جانئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان  رواں  ماہ   12اپریل کو رائے ونڈ   جائیں گے جہاں وہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے  ۔

نجی ٹی وی  کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان 12اپریل بروز پیر کو رائے ونڈ جائیں   گے۔وزیراعظم عمران خان تحصیل رائے ونڈ کے علاقہ موضع رکھ پاجیاں میں واقع پنجاب حکومت کی قبضہ گروپ سے چھڑائی گئی اراضی پر نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ذرائع کے مطابق 196 کنال رقبہ پر تین مرلہ ہاؤسنگ سکیم کے منصوبے کا آغاز کیاجارہا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -